ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کونسل کے انتخابات مکمل‘ عبدالسلام صدر منتخب

  ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کونسل کے انتخابات مکمل‘ عبدالسلام صدر منتخب

  



چارسدہ (بیور و رپورٹ) ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کونسل کے انتخابات مکمل۔ حاجی عبدالسلام عارف صدر جبکہ محمد شعیب جنرل سیکرٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام سماجی تنظیموں کا اجلاس بیگم نسیم سو شل ویلفیئر کمپلکس میں زیر صدارت ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد شعیب منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام سماجی تنظیموں نے متفقہ طور پر حاجی عبدالسلام کو صدربلحاظ عہدہ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد شعیب کو جنرل سیکرٹری، انعام اللہ کو سینئر نائب صدر، فیض الحق کو نائب صدر، عبدالوکیل کو جائنٹ سیکرٹری، ظہور احمد ظریف خیل کو پریس سیکرٹری حاجی محمد شفیق کو فنانس سیکرٹری اور سرتاج خان کو کوآرڈینیشن سیکرٹری منتخب کر لیا۔ اس موقع پر ڈی او سو شل ویلفیئر محمد شعیب نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نو منتخب کابینہ چارسدہ کے سماجی تنظیموں کے مسائل اور عوامی خدمت کے کاموں کو ایک بہتر پلیٹ فارم سے سر انجام دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب نو منتخب کابینہ کی حلف بر داری کی تقریب منعقد ہو گی جس مکے مہمان حصوصی ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ ہونگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...