پولیو ٹیمیں بھر پور انداز میں ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں‘ ڈاکٹر حیات

  پولیو ٹیمیں بھر پور انداز میں ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں‘ ڈاکٹر حیات

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) ضلع مہمند میں پولیو جیسے موذی مرض پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت اور پولیو ٹیمیں بھر پور انداز میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اپنے بچوں کو عمر بھری معذوری سے بچانے کیلئے والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوادے۔ ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع مہمند ڈاکٹر محمد حیات اور پولیو آفیسر ڈاکٹر شبیر خان نے گزشتہ روز اپر مہمند میں پولیو کیس سامنے کے بعد علاقے کے دورے کے موقع پر کہا کہ ضلع بھر میں محکمہ صحت کے حکام الرٹ کردیئے گئے ہیں اور اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے پولیو ٹیمیں بھرپورانداز میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ والدین غفلت کی بجائے اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے کیلئے کردار ادا کریں تاکہ اس مرض پر باآسانی قابو پایا جاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...