رزڑ پریس کلب کے انتخابات مکمل نورالبصر چیئرمین منتخب

  رزڑ پریس کلب کے انتخابات مکمل نورالبصر چیئرمین منتخب

  



صوابی(نمائندہ خصوصی) رزڑ پریس کلب کے انتخابات مکمل نورالبصرنور کو چیرمین، سراج محمد یوسفزئی جنرل سیکرٹری منتخب رزڑ پریس کلب کا انتخابی اجلاس زیر صدارت الیکشن کمشنر عاقل محمد ایڈوکیٹ منعقد اجلاس کا اغاز ذولفقار نے تلاوت کلام پاک سے شروع کی جس میں سابق جنرل سیکرٹری سراج محمد یوسفزئی نے گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی عامر احتر یوسف زئی نے کلب کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات کی اسکے بعد رزڑ پریس کلب صوابی کی کابینہ برائیسال 2020 انتحابات مکمل، جس کے رو سے متفقہ طور پر نورالبصرنور کو چیرمین،گلزارغنی وائس چیئرمین،سراج محمد یوسفزئی جنرل سیکرٹری،کوآرڈینیٹر شہاب اللہ یوسفزئی،جائنٹ سیکرٹری مصطفی کمال،آفس سیکرٹری عامراختر یوسفزئی، پریس سیکرٹری ذوالفقارعلی یوسفزئی اور حاجی عاقل محمد ایڈوکیٹ کو لیگل ایڈوائزر مقرر کرلیا گیاصوابی میڈیا کلب کی جانب سے نو منتخب عہدیدروں کو مبارکباد پیش کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر