ڈی پی او کیپٹن(ر)حافظ واحد محمود کا تھانہ درابن کا اچانک دورہ

    ڈی پی او کیپٹن(ر)حافظ واحد محمود کا تھانہ درابن کا اچانک دورہ

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر)حافظ واحد محمود کا تھانہ درابن کا اچانک دورہ، زیر تعمیر تھانہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ، ڈی پی او کی جانب سے ضم شدہ قبائلی سب ڈویژن درازندہ میں کھلی کچہری اور جرگے کا انعقاد، ڈی پی او عوام میں گھل مل گئے اور ان سے علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ علاقہ میں پولیس کے کردار بارے گفتگو، ضم شدہ قبائلی سب ڈویژن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر)حافظ واحد محمودنے گزشتہ روزتھانہ درابن کااچانک دورہ کیا۔ انہوں نے زیر تعمیر تھانہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دراذندہ تھانہ اور اس سے ملحقہ چیک پوسٹوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں عملہ کی موجودگی اور دیگر قوائد و ضوابط کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی اور ڈیرہ نے ضم شدہ قبائلی سب ڈویژن درازندہ میں کھلی کچہری کا بھی اہتمام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قبائلی عمائدین کے ساتھ تحصیل درازندہ جرگہ ہال میں جرگہ بھی کیا جس میں علاقہ کے معززین نے مقامی پولیس کی جانب سے ”مہذب شہری، منظم ٹریفک“کے عنوان سے جاری فری روڈسیفٹی مہم کو سراہا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)حافظ واحد محمود نے اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں اور عوام میں توصیفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیں۔ علاقہ کے باسیوں نے اس موقع پر جہاں پولیس سے متعلق شکایات اور تجاویز پیش کیں وہاں دیگر مسائل پر بھی کھل کر اپنے خیالات کے اظہار کیا۔کھلی کچہری میں درازندہ کے لوگوں نے غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ اور کئی کئی گھنٹے بجلی کی سپلائی کاٹ دینے سمیت دفتری اوقات کے بعد سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور مریضوں کو مجبورا چھ ہزار روپے کی فیس دیکر انکے ذاتی کلینک پر علاج کرانے جبکہ استعمال شدہ سرینج کے مسلسل استعمال سے لوگوں میں میں ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایڈز کے خطرات بارے بھی آگاہ کیا ہے۔ کھلی کچہری میں عوام نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے آٹھ ماہ قبل روڈ کے کھڈے ابھی تک نہیں بھرے گئے جسکی وجہ سے حادثات کا خطرہ ہے۔ مقامی عمائدین نے ڈی پی او ڈیرہ کو یقین دہانی کرائی کہ منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف ہم پولیس کا بھرپور ساتھ دینگے منشیات اور جرائم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جس پر ڈی پی او نے فوری طور پر24 گھنٹے کے اندر اس حوالے سے خصوصی ایکشن لینے کا حکم جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل اور ضلعی انتظامیہ سے متعلق مسائل کو کو ڈپٹی کمشنر دفتر کے گوش گزار کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے عوام کو خصوصی موبائل نمبر بھی جاری کیا گیا اور عوام سے کہا گیا کہ وہ اپنی شکایت اور مسائل کسی بھی وقت اس نمبر پر براہ راست ڈسٹرکٹ پولیس افسر کو بتا سکتے ہیں۔ کھلی کچہری اور عوامی جرگہ میں لوگوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے علاقہ میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اور اس سے متعلق دیگر سہولیات کو درازندہ تک توسیع دی جائے اور علاقہ میں ڈرائیونگ لائسنس کے موبائل یونٹ کی موجودگی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی جائے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)حافظ واحد محمود نے کہا کہ پولیس سے متعلق کسی قسم کی سہولیات و شکایات کے حوالے سے پولیس 24گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر