مہمند‘ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

مہمند‘ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

  



مہمند (نمائندہ پاکستان)ضلع مہمند،نحقی ٹنل سے غلنئی تک یکجہتی کشمیر کے بارے میں ریلی اور غلنئی کپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم میں احتجاجی جلسہ۔ریلی میں ہزاروں قبائلی عوام کے بھرپور شرکت۔کشمیر آذادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مودی سرکار نے ریاست کشمیر کے قانونی حیثیت مسخ کرکے کروڑوں کشمیری عوام کے انسانی حقوق پامال کررہے ہیں۔جمہوریت کے دعویدار جمہوریت کے دھجیاں اُڑارہے ہیں۔انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی بن بیٹھی ہے۔مظلوم کشمیریوں پرہونے والے مظالم کے لمحہ بالمحہ سے عافل نہیں۔کشمیر کے آذادی کے لئے قبائل گزشتہ کے طرح تن من دھن کے قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ہندوبنیا ہوش کے ناخن لیں۔ورنہ قبائلی عوام پر انی آزادی کے تاریخ کی یاد دوبارہ تازہ کریں گے۔قبائلی عوام کی للکار۔ جنت نظیر وادی کشمیر میں قابض ہندوستانی فوج کے مظالم اور نہتے کشمیریوں پر مسلط کی گئی اور انسانی حقوق کے سیاہ ترین تاریخ سمیت مقبوضہ کشمیر کے قانونی حیثیت کے مسخ کرنے کے خلاف مہمندکے مختلف اقوام نے نحقی ٹنل سے کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم تک احتجاجی ریلی نکالی۔اور غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرلیا۔احتجاجی مظاہرین نے نحقی ٹنل سے میاں منڈئی تک چار کلومیٹرتک پیدل ریلی نکالی۔اورمظلوم کشمیری عوام کے حق میں اور قابض ہندستانی سمیت مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔میاں منڈی بازار کے مقام پر تحصیل خویزئی بائیزئی سے نکلنے والے احتجاجی مظاہرین کے شامل ہونے کے بعد غلنئی تک اٹھ کلومیٹر سنیکڑوں گاڑیوں کے قافلے کا ریلی نکالی۔جہاں کپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم میں احتجاجی جلسہ کیا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئی مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین ملک نادر منان،فیاض خان،ملک سلطان،ملک زیارت گل،ملک اجمل خان،ملک نثار احمد،صاحب خان،سعید خان،جہانزیب خان سمیت دینی علماء مولانا امیر اللہ،مولانا عبدالحق،مولانا امین الحق وغیرہ نے کہا۔کہ ہندوستان کے حکومت اور فوج نے 72 سال سے جنت نظیر وادی کشمیر پر قبضہ جمارکھا ہے۔اور کشمیر کاقانونی حیثیت میں ردبدل کرکے مظلوم کشمیریوں پر ظلم ڈھائی ہوئی ہیں۔اورمسلسل انسانی حقوق کے دھجیاں اڑارہے ہیں مگر دنیا کے انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی بن بیٹھے ہے۔مگر قبائل کبھی بھی مظلوم کشمیری بھائیوں سے ایک لمحہ کے لئے غافل نہیں۔اور نہ زندگی میں ان کی آہ وپکار بھول سکتے ہیں۔مودی سرکار اورقابض ہندوستانی فوج کو یہ یاد ہونا چاہیے۔کہ قبائل بہت جلد گزشتہ کی طرح کشمیر کی آذادی کے یاد تازہ کریں گے۔

محمد منیر خان انتقال کر گئے

پشاور (سٹی رپورٹر) پشاور پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماء اور سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر یوسی4محال تیرائی 2گل زادہ خان، خازادہ خان کے بڑے بھائی محمد منیر خان انتقال کر گئے مرحوم کا جنازہ گزشتہ روز سٹی ریلوے اسٹیشن دلہ زاک روڈ پر ادا کی گئی۔مرحوم کی جنازے میں پی ٹی آئی ایم پی ایز،ایم این ایز اور اعلیٰ حکام،کارکنان اور علاقے کے کثیر تعداد نے شرکت کی،

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...