ضلع باجوڑ پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ اور غیور قوم کی سرزمین ہے: فضل حکیم یوسفزئی 

      ضلع باجوڑ پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ اور غیور قوم کی سرزمین ہے: فضل حکیم ...

  



پشاور (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ضلع باجوڑ پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ اور غیور قوم کی سرزمین ہے جہاں کی ترقی کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائینگے اور ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم سے باجوڑ میں تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں میں ریکارڈ ترقیاتی اصلاحات اور کام کرینگے انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے کارکنوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خار باجوڑ میں کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایم این اے بشیر خان،ایم این اے گل داد خان،ایم پی اے انور زیب،ایم پی اے اجمل خان،سدید الرحمن اور دیگرنے بھی خطاب کیا فضل حکیم خان یوسفزئی کا خار باجوڑ پہنچنے پر کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہاکہ صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح باجوڑ بھی ترقی کریگا کیونکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی توجہ قبائلی اضلاع پر ہے ان علاقوں کی فلاح وبہبود کیلئے وہ خصوصی طور پر عوام دوست اقدامات اور اصلاحات کررہے ہیں باجوڑ کے کارکنوں کوہر فورم پر عزت اور نمائندگی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں پارٹی کے تمام فیصلے کارکنوں کی مشاورت سے کئے جائیں گے اور تمام اضلاع کی تنظیمیں کارکنوں کی امیدوں کے مطابق بنائیں گے انہوں نے کارکنوں سے وعدہ کرتے ہوئ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...