ملک محمد ارشد پٹی بن پیپلز پارٹی  شہید بھٹو گروپ کے ضلعی صدر مقرر

ملک محمد ارشد پٹی بن پیپلز پارٹی  شہید بھٹو گروپ کے ضلعی صدر مقرر

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) ملک محمد ارشد پٹی بن پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے ضلعی صدر جبکہ سیدہ فوزیہ بتول صوبائی صدر برائے خواتین ونگ مقرر۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے ہنگامی اجلاس میں ملک ارشد پٹی بن اور سیدہ فوزیہ بتول کو ان عہدوں پر نامزد کر کے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے مطابق محترمہ فاطمہ بھٹو نے ملک ارشد پٹی بن اور سیدہ فوزیہ بتول کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور وہ وقت دور نہیں کہ جب ایک بار پھر حقیقی پیپلز پارٹی اور عوام ایک دوسرے کیساتھ منسلک ہو جائیں گے اور ملک میں عوامی راج کا آغاز شروع ہو گا۔ اس موقع پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ ملک ارشد پٹی بن اور سیدہ فوزیہ بتول اپنے عہدوں کا پاس رکھتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر