نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ غیر ملکی کپڑا برآمد

نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ غیر ملکی کپڑا برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی کپڑا برآمد کر لیا، برآمد کیا جانے والا غیر ملکی کپڑا ضلع خیبر کی جانب سے دوسرے اضلاع کو سمگل کیا جا رہا تھا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام برآمد ہونے والا نان کسٹم پیڈ کپڑا قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر عبدالسلام خالد کو اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت غیر ملکی اشیاء کی سمگلنگ میں ملوث افراد بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے سیکریٹری پل ناکہ بندی پر چیکنگ کے دوران چینگ چی گاڑیوں کے ذریعے غیر ملکی کپڑا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، برآمد ہونے والا نان کسٹم پیڈ کپڑا کو کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر ضلع خیبر سے ملک کے دوسرے شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جسے قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی خاطر کسٹم انسپکٹر پیر یوسف کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...