پشاور‘ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 10 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور‘ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 10 مشتبہ افراد گرفتار

  



پشاور()کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور کے ملحقہ علاقے تھانہ خزانہ کی حدوو میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ہے، آپریشن میں ایلیٹ،آر آر ایف کمانڈوز، بی ڈی یو،  لیڈیز پولیس، سنیفر ڈاگز اور لوکل پولیس نے حصہ لیا جس کے دوران 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے مجموعی طور پر دو عددکلا شنکوف،چار عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، کوائف نا مکمل ہونے پر کرایہ داران ایکٹ کے تحت چار افراد کے خلاف بھی کاروائی عملی میں لائی گئی ہے تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر پشاور کے ملحقہ علاقے تھانہ خزانہ کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ہے، جس میں ایلیٹ،آر آر ایف کمانڈوز، بی ڈی یو،  لیڈیز پولیس، سنیفر ڈاگز اور لوکل پولیس ٹیموں نے حصہ لیا، جس کے دوران10 جرائم پیشہ افرادکو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو عددکلا شنکوف،چار عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، کوائف نا مکمل ہونے پر کرایہ داران ایکٹ کے تحت چار افراد کے خلاف بھی کاروائی عملی میں لائی گئی ہے،جبکہ تھانہ انقلاب پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد بندوق بھی برآمد کر لیا گیا ہے،، تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر