متحدہ عرب امارات میں  شدید بارشوں کاسلسلہ جاری

متحدہ عرب امارات میں  شدید بارشوں کاسلسلہ جاری

  



ہنگو(بیورورپورٹ)متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کاسلسلہ جاری،ہر طرف پانی ہی پانی،دبئی ہوائی اڈے پر جہازوں کی آمدورفت بھی متاثر رہی، مسافروں کی سہولیات کے لئے پی آئی اے عملہ کی جانب سے بیرون سروسز فراہمی یقینی بنائی گئی، دبئی میں پی آئی اے آفس کے سٹیشن منیجر اخلاق حسین، سروسز سٹاف میر اکبر خان کی سرپرستی میں دبئی ائیر پورٹ پر قومی ائیر لائن کی پروازوں سے سفرکرنے ولاے مسافرون کوشدید بارشوں کے باعث  پیش آنی والی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر بہترین سروسز اور سہولیات فراہم کی گئیں اور وقفے وقفے سے پروازوں کی روانگی ممکن بنائی گئی جس پر مسافروں نے پی آئی اے عملہ کوخراج تحسین پیش کیا۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر