کالے شیشوں اور بغیر ہیلمٹ موٹر  سائیکل چلانیوالوں کا اچالان

کالے شیشوں اور بغیر ہیلمٹ موٹر  سائیکل چلانیوالوں کا اچالان

  



 رستم(تحصیل رپورٹر) تھانہ رستم کے حدود میں کالے شیشوں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو چالان کردیا گیا، ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ رستم پرویز خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر صالح محمد خان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر خان نے تھانہ رستم کے حدود میں جگہ جگہ ناکہ بندیوں کے دوران گاڑیوں سے کالے شیشے اتار کر ڈرائیوروں کو چالان کردیا اس دوران کم عمر اور بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کو بھی گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا، ایس ایچ او تھانہ رستم پرویز خان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ پولیس اس طرح کی کاروائیاں عوام کی حفاظت کیلئے کررہی ہے تاکہ علاقہ میں امن کی فضا قائم ہو اور کسی کو بھی امن خراب کرنے کا موقع نہ ملے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مہم میں پولیس کا ساتھ دیکر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر