پشاور: پوش علاقہ حیات آباد میں گیس لوڈشیڈنگ عروج پر، عوام پریشان

پشاور: پوش علاقہ حیات آباد میں گیس لوڈشیڈنگ عروج پر، عوام پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری  میں وعدوں کے باوجود محکمہ سوئی گیس حکا م  علاقہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے میں نا کام رہی ہے علاقہ مکین گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مختلف مسائل سے دو چار ہے جبکہ سردی میں اضافہ کی وجہ سے مزید انکے مشکلات بڑھ گئے ہیں۔علاقہ مکینوں نے اس حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیلئے انتظامیہ عملی اقدامات کریں اور عوام کو ریلیف دے  بصورت دیگر احتجاج کرینگے کیونکہ حیات آباد سے سالانہ اربوں روپے کی ریکوری بلوں کے مد میں ہوتی ہے تفصیلات کے مطابق حیات آباد میں سردیاں شروع ہوتے ہی گیس بحران نے عوام کا جینا حرام کیا ہے۔گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقہ کے عوام مہنگی داموں ایل پی جی سلینڈر لینے پر مجبور ہے جبکہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے صبح سکول جانے والے بچوں سمیت گھر کے دیگر امور میں بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہیں۔علاقہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جانب سے کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا گیاتھا جسمیں صوبائی وزیر بھی شامل تھی جہاں عوام نے شکایتوں ے انبار لگا دیے تھے جبکہ علاقہ کے مشران نے خصوصی طور پر گیس کے حوالے سے کھلی کچہری میں اپنے تحفظات پیش کیے تھے جس پر علاقہ کے مشران کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ گیس کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اقدامات کیے جائے گے مگر ضلعی انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں کے وعدے تا حال پورے نہ ہوسکی جبکہ علاقہ میں بدستور گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری جس نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے علاقہ کے عوام کے مطابق بل بلوں کی ادائیگی بھی بر وقت کرتیتاہم گیس لوڈشیڈنگ کا نا ختم ہونے والا سلسلہ سمجھ  سے بالاتر ہے جبکہ انتظامیہ اس حوالے سے کوئی مثبت اقدامات نہیں اٹھا رہی جو قابل مذمت ہے۔علاقہ کے عوام نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ سوئی گیس علاقہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کیلئے فلفور عملی اقدامات اٹھائے  تاکہ عوام کو سردی میں ریلیف مل سکے بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے