کاٹلنگ‘ سی این جی سلنڈر ز اور کٹس کی فٹنس  سے متعلق پبلک ٹرانپورٹ گاڑیوں کا معائنہ

کاٹلنگ‘ سی این جی سلنڈر ز اور کٹس کی فٹنس  سے متعلق پبلک ٹرانپورٹ گاڑیوں کا ...

  



کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ ہانزیب خان نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ سی این جی سلنڈر ز اور کٹس کی فٹنس سے متعلق پبلک ٹرانپورٹ گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کاٹلنگ اڈوں اور دیگر روٹس پر درجنوں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی) MVE) سے منظور شدہ فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ دو دن کے اندرMVE  سے فٹنس سرٹیفیکیٹ بنائیں  اڈہ منیجر کو ہدایات  جاری کی کہ اڈوں میں بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ گاڑی کا داخلہ پر پابندی لگائیں۔بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی کیساتھ ساتھ سی این جی کٹس  بحکم سرکار ضبط کرلی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر