عوام کو مفت کمپیوٹرائزڈرائیونگ لائسنس موبائل یونٹ کے ذریعے لرنرز پرمٹ جاری 

عوام کو مفت کمپیوٹرائزڈرائیونگ لائسنس موبائل یونٹ کے ذریعے لرنرز پرمٹ جاری 

  



پشاور (سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر درازندہ سب ڈویژن کی عوام کو مفت کمپیوٹرائزڈرائیونگ لائسنس موبائل یونٹ کے ذریعے لرنرز پرمٹ جاری کردیے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) واحد محمود کی طرف سے درازندہ کی عوامی سہولت کیلئے شروع کیے گئے اس منصوبے کے ذریعے کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس موبائل یونٹ سے درازندہ کے شہری جوق در جوق رجوع کر کے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔موبائل یونٹ تحصیل درازندہ میں جا کر عوام کو انکی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے لرنر پرمٹ جاری کرنے کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ نے عوام کو انکی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی سہولت فراہم کرنے کیلئے جدید کمپیوٹرائز نظام سے لیس آن لائن ڈرائیونگ لائسنس موبائل یونٹ تشکیل دیا ہے۔ اس موبائل یونٹ کا باقائدہ افتتاح رواں ماہ ڈی پی او آفس میں منعقد ایک خصوصی تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کیا تھا۔ کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن سسٹم پر مشتمل موبائل یونٹ درازندہ شہر میں جا کر شہریوں کو مفت لرنر پرمٹ جاری کرنے کی خدمات کے تحت کا م کر رہا ہے جس کے ثمرات سے اب تک سینکڑوں افراد مستفید ہو چکے ہیں۔ آن لائن سسٹم کی اس سہولت کے تحت موبائل یونٹ کے ذریعے جاری کیے گئے لرنر پرمٹ ضلعی پولیس کی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے کمپیوٹرائز نظام کا فوری حصہ بن جاتے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کی عوامی فلاح کے اس منصوبے کو درازندہ کی عوام نے بے حد پذیرائی دی ہے۔ واضح رہے کہ ضلعی پولیس سربراہ نے عوام کو ٹریفک کی مد میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے اصلاحاتی عمل کی بنیاد پر شہر کے ٹریفک نظام میں مثبت تبدیلیاں رونما کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن سسٹم، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے مفت اجراء، ٹریفک وارڈنز کی چپس رائیڈ کے قیام اور کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس کے مفت لرنر پرمٹ جاری کرنے والی آن لائن موبائل یونٹ تشکیل دینے کے منصوبے جو کہ پولیس فورس کے اصلاحاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...