منشیات برآمدگی کیس میں ملزم کو عمر قید و جرمانے کی سزا

منشیات برآمدگی کیس میں ملزم کو عمر قید و جرمانے کی سزا

  



صوابی(بیورورپورٹ)محمد عارف خان ایڈیشنل سیشن جج لاھور صوابی کی عدالت نے ایکسائز انٹلیجنس مردان ریجن (EIB-4) کی جانب سے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم جمروز ولد خیراز خان ساکن تہکال پایان کو ''عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے'' کی سزا سنادی۔ محکمہ ایکسائز انٹیل جنس سے جاری پر یس ریلیز کے مطابق ملزم جمروز ولد خیراز خان کو ایکسائز انٹیلجنس مردان ریجن(EIB-4) نے پچیس مئی 2019 کو انبار انٹرچینج صوابی پر گرفتار کیا تھا ملزم کی گاڑی سے 27 کلو ہیروئین اور 8 کلو چرس برآمد ہوئی جس پر انچارج ایکسائز انٹیلجنس مردان ریجن محمد ریاض خان (SI) کی مدعیت میں پرچہ درج کیا گیا۔ٹرائل کے دوران ایکسائز انٹلیجنس کی جانب سے گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے، جس کے بعد ملزم جمروز ولد خیراز خان کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر ملزم کو مزید ایک سال کی سزا گزارنی ہوگی۔جبکہ عدم گرفتار ملزم اختر گل ولد میاں گل ساکن تہکال پایان کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا گیا#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...