سام میں 55 بریگیڈ کے زیر نگرانی ونٹر  سپورٹس فیسٹیول 2020 کا انعقاد 

سام میں 55 بریگیڈ کے زیر نگرانی ونٹر  سپورٹس فیسٹیول 2020 کا انعقاد 

  



ٹانک (نمائندہ خصوصی)سام میں 55 بریگیڈ کے زیر نگرانی ونٹر سپورٹس فیسٹیول 2020 کا انعقاد کیا گیا جس میں جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی  7 ٹیموں نے حصہ لیا سپورٹس فیسیٹیول کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جو کھیل سے خوب لطف اندوز ہوئے اس موقع پر تماشائیوں کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد اس بات کا غمازی کرتا ہے کہ پاک فوج کی بے شمار قربانیوں سے وزیرستان میں پائیدار امن قائم ہو چکا ہے جبکہ پاک فوج کی نگرانی میں دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی تیزی آگئی ہے جو کہ علاقہ کے لئے ایک خوش آئند اقدام ہے جن کی زندہ مثال ونٹر سپورٹس فیسٹیول ہے فیسٹیول میں والی بال اور کرکٹ کے میچیز کھیلے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر