سانحہ کوئٹہ،حملہ کرنیوالے انسان  کہلانے کے حق دار نہیں،عون نقوی

 سانحہ کوئٹہ،حملہ کرنیوالے انسان  کہلانے کے حق دار نہیں،عون نقوی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)ادارہ تبلیغ وتعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ کوئٹہ کی مسجد میں ہونیوالے خودکش حملے میں ملوث مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی حق دار نہیں ہیں ایسے عناصر ملک و قوم اور دین کے کھلے ہوئے دشمن ہیں،جو بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلا کر اپنی سامراجی آقاؤں کو خوش کررہے ہیں۔انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں سے کہا کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کریں جو مکتب و مسالک اور عقیدوں و نظریات کو بنیادبنا کر ملک میں قتل و غارت گیری کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔جبکہ عوام الناس بھی ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں جو ملک کو خانہ جنگی کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں اور یہی وہ عناصر ہیں جو ملکی سالمیت اور خودمختاری سے کھیل رہے ہیں،بعد ازاں انہوں نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...