جمرود،فروٹ سے بھرا ٹرک کار پر گر  گیا، ایک شخص جاں بحق، 4زخمی

جمرود،فروٹ سے بھرا ٹرک کار پر گر  گیا، ایک شخص جاں بحق، 4زخمی

  



جمرود(این این آئی)خیبر کی تحصیل جمرود میں فروٹ سے بھرا ٹرک کار پر گر نے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ جمرود کے پہاڑی علاقہ شاگئی میں پاک افغان شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب افغانستان سے آنے والا فروٹ سے بھرا ٹرک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ کر مخالف سمت سے آنے والی کار پر گر گیا جس کے باعث کار میں موجود پانچ افراد پھنس گئے۔واقعہ کے فوری بعد ریسکیو 1122کی ٹیم اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی اور موٹر کار سے ایک شخص خیال صمد کو مردہ جبکہ دوسرے چار افراد کو زخمی حالت میں نکالا۔زخمی ہونے والوں میں ثاقب،روح اللہ،گل حبیب اور وقاص شامل ہیں۔ جاں بحق او ر زخمی ہونے والے افراد کا تعلق لنڈی کوتل سے ہیں۔

ٹرک گرگیا 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر