پیپلزپارٹی خالد مقبول صدیقی کے استعفیٰ پر بغلیں بجار رہی ہے، حلیم عادل شیخ

پیپلزپارٹی خالد مقبول صدیقی کے استعفیٰ پر بغلیں بجار رہی ہے، حلیم عادل شیخ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا  خالد مقبول صدیقی کے استعفیٰ پر پیپلزپارٹی بغلیں بجا رہی ہے، خالد مقبول صدیقی نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ بلاول کی پیشکش سے کوئی تعلق نہیں ہے، خالد مقبول صدیقی نے سیاسی احتجاج کا طریقا اپنایا ہے، سندھ کے مسائل کے حل کے لئے جتنی ایم کیو ایم پریشان ہے اس سے تین گناہ زیادہ ہم پریشان ہیں۔ سندھ میں کام کرنے کے لئے 18 وین ترمیم رکاوٹ بنی ہوئی ہے، جب ہم کہتے ہیں پی ایف سے پر عمل کیا جائے سندھ حکومت عمل نہیں کرتی ہے، وفاق سے اگر کوئی بجیٹ دیکر ڈائریکشن دی جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ سندھ ٹوٹ رہا ہے، اس شہر کراچی نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ہم مسائل کا حل چاہتے ہیں، کراچی میں کافی کام شروع ہوچکا ہے باقی کام جلد مکمل کر دیا جائے گا، ایم کیو ایم سے کوئی ناراضگی نہیں ہے نہ ہی وہ حکومت سے الگ ہورہی ہے، ایم کیو ایم پیپلزپارٹی کے ساتھ تین چار بار اتحادی رہ چکی ہے کراچی کے لئے پیپلزپارٹی کوئی پروجیکٹ نہیں دیا۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر