میراتھون سے کراچی کا امیج بہتر ہوا ہے،افتخار شہلوانی

میراتھون سے کراچی کا امیج بہتر ہوا ہے،افتخار شہلوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے  دوسرے کمشنر کراچی ٹی میراتھو ن کے نعقاد کے موقع پر میڈٖیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ  ان کے لئے  میراتھن ایک سگنیچر ہے  جو مستقبل میں اسی طرح جاری رہے گی۔میراتھون کا مقصد کراچی کی روشنیوں کو بحال کرنا تھا۔جو پورا ہوا ہے۔گذشتہ سال  کامیاب میراتھون کے بعد کراچی کا بین الااقوامی سطح پر۔مثبت تاثر قایم ہو۔میراتھون کے بعد شہر کراچی میں بین الااقوامی کرکٹ واپس آئی۔ ٹیسٹ سیریز منعقد ہوئی اور امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ آئندہ زیادہ بہتر طور پر میراتھون ہوگی اور اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں دوسری میراتھون پہلی میراتھون سے زیادہ کامیاب ہوئی ہے  گذشتہ سال سے بہت زیادہ لوگوں نے  نے شر کت کی ہے۔ ہر طبقہ کے لوگ میراتھون میں دوڑے ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ اکثر لوگوں نے پروفیشنل رنر زنہ ہونے کے باوجود اس میں شرکت کی ہے اور میراتھون کے شوق کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں سٹی میراتھون جاری رہے گی اور ہر سال منعقد کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس سال دوسرے شہروں  کے کھلاڑیوں اور رنر ز نے میراتھون میں شر کت کی ہے۔ آئندہ برسوں میں کوشش کی جائے گی کہ  میراتھون کو مزید بہتر طور پر منعقد کیا جائے  اور اس کا دائرہ وسیع کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ میراتھون کے انعقاد سے ملک بھر میں کراچی کا مثبت امیج قائم ہوا ہے اور دنیا بھر میں  پیغام پھیلا ہے کہ کراچی امن پسند شہر ہے۔کمشنر نے ان تمام اداروں کا  جنہوں نے میراتھن کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا انکا شکر یہ ادا کیا خا ص طور پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون کے بغیر میراتھون کا میاب بنانا نہ ممکن تھا ک انھوں نے خاص طور پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی سر پرستی ہر سطح پر شامل رہی