لیاقت آباد،غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری، افسران خاموش

لیاقت آباد،غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری، افسران خاموش

  



کراچی (خصوصی رپورٹ) لیاقت آباد میں میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری، ایس بی سی اے کے افسران عدالت کے حکم پر نمائشی توڑ پھوڑ کرتے ہیں پھر بھاری نذرانے کے عوض تعمیرات کی اجازت دے کر اپنی آنکھیں بند کرلیتے ہیں، تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے انگارہ گوٹھ میں۔پلاٹ نمبر AV 41 & 42 پر غیر قانونی شاپس پلس میزنائن پلس فور کی تعمیرات جاری تھیں جس پر شہری کی جانب سے چند ماہ قبل ہائی کورٹ میں مقدمہ داخل کیا گیا تھا جس کے بعد ایس بی سی اے کے افسران۔نے نمائشی توڑ پھوڑ کی تھی بعد ازاں شہری کی جانب سے مقدمہ واپس لینے پر ایس بی سی اے کے کرپٹ افسران نے بھاری نذرانہ لے کر اس پر دوبارہ سے تعمیرات کی اجازت دے دی ہے، بلڈر نے اجازت ملتے ہی تعمیرات کا کام تیز کردیا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عداتی احکامات کی خلاف ورزی پر ایس بی سی اے افسران اور بلڈر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے جبکہ۔مذکورہ بلڈنگ کو توڑ کر عدالتی احکامات پر عمل ہونا چاہیے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...