وفاقی حکومت عوام کے معاشی قتل کی ذمہ دار،سہیل سیال

  وفاقی حکومت عوام کے معاشی قتل کی ذمہ دار،سہیل سیال

  



کراچی (این این آئی) سندھ کے وزیر برائے انسداد بدعنوانی،آبپاشی اور زکو و عشر سہیل انور سیال نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سال 2020 میں سندھ کے لوگوں کو روزگار فراہم کرے گی۔ نااہل وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث پیدا ہونے والے مشکل معاشی حالات میں بھی ہم سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سلیکٹڈ حکومت کے پہلے ایک سال میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو بے روزگار کیا گیا ہے۔موجودہ وفاق عوام کے معاشی قتل کا ذمہ دار ہے۔تاہم پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کو ہمیشہ روزگار دیا۔سال 2020 میں سندھ کے سرکاری محکموں میں نئی آسامیاں پیدا کرکے یہاں کے عوام کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ سہیل انور سیال نے کہا کہ سلیکٹڈ وفاقی حکومت سندھ کو نظر انداز کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے سندھ کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے ہمارے حقیقی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی باتیں کی جاتی ہیں۔

سہیل سیال

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر