خطے میں امن کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر: وزیر خارجہ 

خطے میں امن کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر: وزیر خارجہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،مشہد(این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشہد میں روضہ امام رضاپر حاضری دی۔وزیر خارجہ نے مزار کے احاطے میں نوافل ادا کئے۔ وزیر خارجہ نے پاکستان کی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشہد کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو ڈپٹی گورنر جنرل صوبہ خراسان رضاوی محمد صادق, پاکستان کے قونصل جنرل عرفان محمود بخاری اور قونصل خانے کے حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا.وزیر خارجہ مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی،صوبہ خراسان کے گورنر جنرل علی رضا رزم حسینی سے اتوار کو ملاقات کی۔گورنر جنرل نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کو مشہد تشریف آوری پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے زیارت کیلئے تشریف لانے والے سالانہ تیس لاکھ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پر تپاک استقبال پر گورنر جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنے حالیہ دورے کا آغاز اس مقدس مقام کی زیارت سے کرنا،باعث سعادت سمجھتا ہوں،پاکستان سے زائرین کی ایک بڑی تعداد ہرسال روضہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے یہاں آتی ہے۔حاضری کے بعد وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ مشہد سے تہران روانہ ہو گئے۔ایران کے بعد شاہ محمود قریشی آج سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ سے ملاقات کریں گے۔قبل ازیں ایران روانگی سے قبل شاہ محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خطے کے امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے، کشیدگی میں کمی لانے اور مسائل کے پرامن حل کیلئے فوری اور اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے، کشیدگی میں کمی لانے اور سفارتی ذرائع سے مسائل کا حل تلاش کرنے کی جملہ کوششوں کی حمایت کی جائے۔ 
شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -