اتحادیوں میں گلے شکوے معمول، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: فردوس عاشق، فواد چوہدری

اتحادیوں میں گلے شکوے معمول، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: فردوس عاشق، فواد ...

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں اتحادیوں سے گلے شکوے اور اختلافات معمول کی بات ہیں ایسا ہوتا رہتاہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کے رکن کے طور پر ان کی مجبوری سمجھ سکتا ہوں، خالد مقبول نے اپنی جماعت کے نام پر ووٹ لیے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم کا اپنا نقطہ نظر ہے، کل اسد عمر ایم کیو ایم کی قیادت سے مل رہے ہیں، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں جب کہ بلاول کی ایم کیو ایم کو پیشکش بھی کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ابھی تو اپوزیشن بھی بکھری ہوئی ہے، ہمیں تو سمجھ نہیں آرہی اپوزیشن میں بات کس سے کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا تلاش گمشدہ کا اشتہار دینے کی ضرورت ہے، نواز شریف کو باہر بھیجتے بھیجتے وہ خود باہر بھاگ گئے جب کہ (ن) لیگ میں ہر بندہ وزارت عظمیٰ کا امیدوار ہے۔فواد نے مزید کہاہے کہ پاکستان کے پاس عمران خان کے متبادل کوئی سیاسی قیادت نہیں، حکومت کواس وقت کوئی خطرہ نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اعتزاز احسن نے جو نواز شریف بارے کہا ہے وہ ٹھیک کہا،اعتزازاحسن جتنانوازشریف کوجانتے ہیں اتنابہت کم لوگ جانتے ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کا ہر رہنماء وزیر اعظم بننے کے چکر میں ہے۔

فوادچودھری

مزید : صفحہ اول


loading...