ڑوب، شدید برفباری کے باعث کمرے کی چھت گرگئی، 6 افراد جاں بحق

ڑوب، شدید برفباری کے باعث کمرے کی چھت گرگئی، 6 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ژوب (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ڑوب میں شدید برفباری کے باعث گھر کے کمرے کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔برف باری اور بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں موجود ہے، سسٹم کے تحت صوبے بھر میں کہیں بارش تو کہیں شدید برف باری ہورہی ہے۔لیویز حکام کے مطابق ڑوب کے علاقے شہاب زئی میں برفباری کے باعث گھر کے ایک کمرے کی چھت گرگئی جس کے باعث ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں جبکہ گھر کے دیگر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بلوچستان میں شدید برفباری اور بارش کے باعث صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ژوب

مزید :

صفحہ اول -