ہرات اور قندہار  میں شدید بارش،برف باری، 16افغان شہری جاں بحق، 14زخمی

ہرات اور قندہار  میں شدید بارش،برف باری، 16افغان شہری جاں بحق، 14زخمی

  



کابل(این این آئی) افغانستان کے دوصوبوں ہرات اور قندہار میں بارش اور شدید برفباری کے نتیجے میں تین مکانات کی چھتیں  گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 16 افغان شہری جاں بحق اور14 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہاں موصولہ اطلاعات اور افغان میڈیاکے مطابق  صوبہ ہرات  میں گزشتہ دو روز سے شدید برفباری ہوئی ہے جہاں ضلع انجیل میں ایک مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افرادملبے تلے آکر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر صوبہ ہرات ہی کے ضلع ادرسکان میں بھی ایک مکان کی چھت گرنے کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد اور صوبائی پویس سربراہ جنرل آمین اللہ عمارخیل نے دونوں واقعات کی تصدیق کرلی ہے۔دریں ا ثناء صوبہ قندہار کے ضلع سپین بولدک میں بھی ایک مکان کی چھت گرنے کے باعث 8 افغان شہری ملبے تلے آکر ہلاک ہوئے جبکہ 14 دیگر زخمی ہوئے۔ صوبائی گورنرکے ترجمان بہیراحمدی نے واقعہ کی تصدیق کرلی ہے اور کہا ہے کہ ملبے سے ہلاک و زخمیوں کو نکالا گیا ہے اور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر