عمران خان اسلامی دنیا کے لیڈر ثابت ہونگے،مامون راجپوت

عمران خان اسلامی دنیا کے لیڈر ثابت ہونگے،مامون راجپوت

  



جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما مامون راجپوت نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ایران،سعودی عرب اور امریکہ کی صلح کروانے میں کردار قابل ستائش ہے،وہ اسلام دنیا کے لیڈر ثابت ہو ں گے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مامون راجپوت نے کہا کہ مسلم دنیا کے ممالک کو ایک ہونا پڑے گا،ایک ہم اسی طرح جدا جدا ہو کر رہے تھے دشمن ہمارے اتحاد کو پارہ پارہ کرتا رہے گا۔مامون راجپوت نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور ایران کو اختلافات بھلا کر متحد ہونا پڑے گا،دشمن دونوں ممالک کو لڑا کر مسلمانوں میں پھوٹ پڑوا رہا ہے،جو مسلمانوں کے لئے خطرناک ہے،انہوں نے کہا عمران خان ہی امید کی آخری کرن ہیں،انشاء اللہ وہ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہونگے۔مامون راجپوت نے کہا کہ پاکستان کی اکانومی کی صورت حال پہلے سے بہتر ہو رہی ہے جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ پاکستان ترقی کی شاہراہ پر چل پڑا ہے،چوروں ڈاکوؤں کو نکیل ڈال دی ہے اب لوٹ مار کرنے والوں کا دورہمیشہ کے لئے ختم ہو چکا ہے۔

مزید : عالمی منظر