امریکہ،طوفان،بارش اور سیالب سے تباہی،کم از کم 11ہلاک

امریکہ،طوفان،بارش اور سیالب سے تباہی،کم از کم 11ہلاک

  



ہوسٹن(شِنہوا)امریکی جنوبی علاقوں میں طاقت ور طوفان نے تباہی مچادی ہے جبکہ آندھی،طوفان اورسیلاب سے متعلق حادثات میں کم ازکم 11افرادہلاک ہوگئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق متاثرہ افراد میں ایک پولیس آفیسر اور ایک آگ بجھانے والے عملے کارکن ہفتے کی صبح ٹیکساس کے علاقے لببوک میں اس وقت ہلاک ہوگئے جب  انہیں ایک ٹریفک حادثے کے وقت امدادی کاروائی کے دوران ایک گاڑی نے ان کو ٹکرماردی۔اوکلوہاما ہائی وے پیٹرول نے ہفتہ کے روز بتایا ہے کہ اوکلوہاما میں ایک شخص اس وقت سیلابی پانی میں بہہ گیاجب وہ پانی میں پھنسے ایک ٹرک سے باہر نکل رہا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق لوزیانا میں ایک  تباہ حال ٹرالر سے ایک معمر جوڑے کی  لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ آئیووا میں ایک برف سے ڈھکی ہائی وے پر ایک شخص اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کی گاڑی الٹ گئی۔ٹیکساس سے اوہایو تک لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں،اوکلوہاما اور ارکنساس میں متعدد شاہراہیں سیلاب کی وجہ سے بند ہیں جبکہ شکاگو کے دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے12سو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ یہ بات شکاگو محکمہ ہوابازی کے آن لائن فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ نے بتائی ہے۔ابتدائی طوفان کی وجہ سے کئی ندی نالوں میں طغیانی ہے جبکہ تازہ بارشوں سے علاقے میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...