اسرائیلی پابندیاں، 20 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا 

اسرائیلی پابندیاں، 20 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا 

  



رام اللہ(این این آئی) اسرائیلی پابندیوں کے باعث الکرامہ گذرگاہ سے 20 فلسطینی شہریوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے الکرامہ گذرگاہ سے اردن داخل ہونے والے20 فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان میں سے بعض شہریوں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں سفر سے کیوں روکا گیا ہے۔فلسطینی شہریوں اورانسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ صہیونی حکام کی جانب سے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر عاید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا تسلسل ہیں۔

مزید : عالمی منظر