تائیوان میں تسائی اِنگ دوسری مدت کے لیے صدر منتخب

تائیوان میں تسائی اِنگ دوسری مدت کے لیے صدر منتخب

  



تائی پے (این این آئی)تائیوان میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر تسائی اِنگ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے57 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ یوں وہ دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہو جائیں گی۔ پولنگ ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد تک گنے گئے ووٹوں میں تسائی اِنگ تین اعشاریہ سات ملین ووٹوں کے ساتھ اپنے حریف ہان کْو یو کے پڑنے والے قریب ڈھائی ملین ووٹوں سے واضح فاصلے پر پہنچ چکی تھیں۔تائیوان میں کل 19.3 ملین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...