چین، نئے سال کے شاپنگ فیسٹیول کا آغاز

چین، نئے سال کے شاپنگ فیسٹیول کا آغاز

  



aگوئی یانگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی  چو کے صدر مقام گوئی یانگ میں ہفتے کے  روز  سے 2020 کے نئے سال کے شاپنگ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔فیسٹیول میں پاکستان،آسٹریلیا،چلی،روس اور فرانس سمیت دیگرممالک کے 32غیرملکی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔منتظمین کے مطابق اس موقع پرسات سو اقسام کی خصوصی مصنوعات کو نمائش کے لئے پیش کیاجائیگا۔روس کی مخمد زونوف خاکمڈزون نے اپنے بوتھ پر2لاکھ یوآن(تقریبا اٹھائیس ہزار نو سو گیارہ امریکی ڈالرز)کی ٹافیاں،چاکلیٹس،بسکٹس اور دیگر مصنوعات رکھی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم یہاں روسی سوغات کے ساتھ آئے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ گوئی یانگ سے یہاں کی چندمخصوص مصنوعات ساتھ لے کر جائیں گے۔

شاپنگ فیسٹیول جو کہ 20جنوری تک جاری رہے گا کو غربت کے خاتمے اور کھپت میں بہتری کا عنوان دیاگیا ہے اور اس میں ملکی اور غیر ملکی زرعی مصنوعات کو نمائش کے لئے پیش کیاگیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...