شامی فوج کے دمشق،صوبہ ادلب میں فضائی حملے، 18افراد ہلاک

شامی فوج کے دمشق،صوبہ ادلب میں فضائی حملے، 18افراد ہلاک

  



دمشق(این این آئی)شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں اسدی فوج کے فضائی حملوں میں اٹھارہ شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ ادلب شہر پراسدی فوج کے فضائی حملے میں سات شہری ہلاک ہوئے۔شامی فوج نے صوبائی دارالحکومت کے نواح میں واقع دو اور قصبوں پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں گیارہ شہری مارے گئے۔شامی فوج نے یہ فضائی حملے باغیوں کے زیر قبضہ ادلب میں نئی جنگ بندی کے آغاز سے صرف ایک روز قبل کیے۔واضح رہے کہ ادلب میں اس وقت قریباً تیس لاکھ افراد رہ رہے ہیں۔اس صوبے پر ماضی میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم ہیئت تحریرالشام کی قیادت میں مختلف باغی گروپوں کا کنٹرول ہے اور یہاں شام کے دوسرے صوبوں سے بھی گذشتہ برسوں کے دوران میں اہلِ سْنت کی آبادی کو نقل مکانی کے بعد لابسایا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر