افغانستان،دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان،دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک

  



کابل (آئی این پی) افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب صوبے کے لشکر گاہ شہر میں پولیس چوکی کے قریب نصب بارودی مواد پھٹ گیا۔ادھر مختلف صوبوں میں تین سو سے زائد عسکریت پسندوں نے سرکاری فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

مزید : عالمی منظر


loading...