امریکی فوجی جنگی جرائم کے مرتکب ہیں، افغان اراکین پارلیمنٹ

امریکی فوجی جنگی جرائم کے مرتکب ہیں، افغان اراکین پارلیمنٹ

  



 کابل (آئی این پی) افغا ن اراکین پارلیمنٹ  نے کہا ہے کہ ہرات پر فضائی حملے کی وجہ سے امریکی فوجی جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے  گزشتہ روز  ہرات صوبے کے شینڈنڈ میں  امریکی   فوجیوں کے فضائی حملے کی جس میں 60 سویلین افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے مذمت کرتے ہوئے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا۔افغانستان کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے کہا ہے کہ  پارلیمنٹ کے نمائندوں پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی امریکی حملے  کا جائزہ لینے کیلئے ہرات جائیگی۔

مزید : عالمی منظر