لیبیا کی وفاقی حکومت نے جنگ بندی کی پیشکش قبول کر لی

لیبیا کی وفاقی حکومت نے جنگ بندی کی پیشکش قبول کر لی

  



طرابلس (آئی این پی) شمالی افریقی ملک لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے جنگی سردار خلیفہ حفتر کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش کو قبول کر لیا ہے۔ اس فائربندی کے حق میں روسی اور ترک صدور نے بھی آواز بلند کی تھی۔ خلیفہ حفتر کے جنگی سرگرمیوں کو روکنے کے اعلان کے بعد طرابلس میں قائم حکومت کے وزیراعظم فائز السراج نے جنگ بندی کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم السراج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں واضح کیا گیا کہ بارہ جنوری کی نصف شب سے جنگی کارروائیوں کو روک دیا جائے گا۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ قومی اتحاد کے تحت قائم ہونے والی حکومت یہ حق رکھتی ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے۔

مزید : عالمی منظر


loading...