نوجوان امریکی اداکارہ گھر میں مردہ پائی گئیں 

نوجوان امریکی اداکارہ گھر میں مردہ پائی گئیں 

  



 ورجینیا (آئی این پی) امریکا کی 3 سالہ اداکارہ الیکسس ایڈی ورجینیا میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔نوجوان 23 سالہ امریکی اداکارہ الیکسس ایڈی ویسٹ ورجینیا میں واقع اپنے گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کو صبح 7 بجے الیکسس کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع ٹیلی فون کے ذریعے موصول ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام ٹیلی فون کال موصول ہونے پر ان کے گھر کی جانب روانہ ہوئے۔ فون ان کے گھر کے فرد کی جانب سے کیا گیا تھا، جنہوں نے سب سے پہلے الیکسس کو تشویش ناک حالت میں دیکھا۔

مزید : عالمی منظر