آسٹریلوی جنگلات میں لگی آگ کی تفتیش کرانے کی تجویز

آسٹریلوی جنگلات میں لگی آگ کی تفتیش کرانے کی تجویز

  



کینبرا (این این آئی)آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے ملک کے جنگلات میں گزشتہ برس ستمبر سے لگنے والی آگ بجھانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے مناسب یا غیرمناسب ہونے کی تفتیش کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موریسن نے کہاکہ اس مقصد کے لیے ایک انتہائی اعلیٰ اختیارتی کمیشن کو تشکیل دینا ضروری ہے۔ انہوں نے مجوزہ تفتیشی ادارے کی تشکیل کابینہ، ریاستوں اور دوسرے علاقوں کی مشاورت سے کی جانے کو اہم قرار دیا۔ تین ماہ سے زائد عرصے سے لگی ہوئی جنگلاتی آگ سے کم از کم اٹھائیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور دو ہزار سے زائد مکانات جل کر رہ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایام میں موسم مزید خشک اور گرم رہنے کے قوی امکانات ہیں۔

مزید : عالمی منظر