ترکی،کشتی ڈوبنے سے 11غیر قانونی تارکین وطن ہلاک

ترکی،کشتی ڈوبنے سے 11غیر قانونی تارکین وطن ہلاک

  



استنبول(شِنہوا)ترکی کے مغربی ساحل  پر ایک کشتی ڈوبنے سے11غیرقانونی تارکین وطن ہلاک ہوگئے ہیں، مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 8بچے بھی شامل ہیں۔سرکاری خبررساں ایجنسی انادولوکے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب غیرقانونی تارکین وطن کو لانے والی فائبر کی ایک کشتی مغربی صوبہ ازمیر کے ضلع سسمی کے قریب ایجن سمندر میں ڈوب گئی۔انادولو کے مطابق کشتی میں 19تارکین وطن سوار تھے جبکہ ساحلی محافظین نے 8دیگر افرادکو سمندر سے باحفاظت نکالا، ان تارکین وطن کی قومیت اور ان کی منزل تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مزید : عالمی منظر