حکومت کہیں نہیں جا رہی، ایم کیو ایم ہماری اتحادی، تحفظات مل بیٹھ کر دو ر کر لیں گے: شفقت محمود

حکومت کہیں نہیں جا رہی، ایم کیو ایم ہماری اتحادی، تحفظات مل بیٹھ کر دو ر کر ...

  



لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت جانے کے خواب دیکھنے والوں پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتے مگر حکومت کہیں نہیں جا رہی‘حکومت اوراپوزیشن نے مل کر آرمی چیف کی سروسز ایکٹ میں تبدیلی لائی آنیوالے دنوں میں مزید بل منظورکریں گے۔ افکارتازہ فیسٹول کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران شفقت محمود نے کہا کہ فیسٹول میں بیرون ملک سے بھی مہمان شریک ہوئے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پرامن ملک بن چکا ہے اور دنیا پاکستان میں آرہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شفقت محمود نے کہا کہ ایم کیوایم ہمارے اتحادی ہیں ان کے تحفظات مل بیٹھ کر دور کر لئے جائیں گے مجھے نہیں معلوم کہ خالدمحمود صدیقی نے کیا بات کی ہے جب بھی اتحادی حکومت بنتی ہے تو اتحادمیں شامل جماعتوں کے تحفظات اور مطالبات بھی ہوتے ہیں اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں اور اتحادی ساتھ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اپوزیشن میں ہیں وہ توایسی ہی بات کریں گے کہ حکومت آج گئی،کل گئی خواب دیکھنے اور خواہشات پر توکوئی پابندی نہیں ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ جمہوریت میں ہرسیاسی جماعت کی اپنی پالیسی ہوتی ہے،نئے الیکشن سے متعلق خواب دیکھنے پرکوئی پابندی نہیں لگائی جا سکتی،حکومت اوراپوزیشن کے درمیان رابطے جاری ہیں، اتفاق رائے کے باعث اسمبلی کارروائی میں مزیدبہتری آئے گی۔ جہاں تک سراج الحق صاحب کا تعلق ہے تو وہ قابل احترام ہے،ان کا اپنا نقطہ نظر ہے حکومت اوراپوزیشن نے مل کر آرمی چیف کی سروسز ایکٹ میں تبدیلی لائی ہے اور  آنیوالے دنوں میں مزید بل منظورکریں گے۔ 

شفقت محمود

مزید : صفحہ اول


loading...