مہنگائی و بے روزگاری نے معیشت کا پہیہ جام کردیا ہے،محمد حسین محنتی

مہنگائی و بے روزگاری نے معیشت کا پہیہ جام کردیا ہے،محمد حسین محنتی

  



ٹنڈو الہ یار(این این آئی) جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مہنگائی و بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن اور گیس بحران و خراب معاشی صورتحال نے معیشت کا پہیہ جام کردیا ہے۔تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے مایوس اور قوم پر عذاب بن چکے ہیں۔ ملکی خوشحالی سمیت عوام کے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کے نفاذ میں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو الہ یار، جھنڈو مری، چمبڑ اور گوٹھ نصیر لغاری میں جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ دعوتی تنظیمی اور عوامی اجتماعات سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ امیر ضلع دیدارحسین بحرانی، قیم محمدیونس قائم خانی اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت مقامی رہما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج کشمیر سے برما، فلسطین اور افغانستان تک مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے۔ ڈالروں کے بدلے کرائے کے قاتل کا کردار ادا کرکے اپنے ہی مسلمانوں بھائیوں کا خون بہانے والے حکمرانوں سے کسی خیر کی امید عبس ہے۔ انسان کی زندگی کا مقصد شیطان کی نہیں اللہ کی بندگی اور اس کی تعلیمات پر عمل کرکے جنت کا حصول ہے۔اگر ہم اللہ کو راضی نہیں کریں گے تو دنیا و آخرت میں ذلت و خواری مقدر بنے گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ گیس سے لیکر این ایف سی ایوارڈ تک صوبہ کے حقوق کے لیے حکومت کے ساتھ ہیں۔حکومت محض بیان بازی سے کام چلانے کی بجائے اپوزیشن و قانونی ماہرین سے مشاورت سے اپنے دستوری حقوق کے لیے قانونی جنگ لڑے۔ صوبائی امیر نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ جماعت کی دعوت کو آگے بڑھانے اور اصلاح معاشرہ و انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ اسلامی انقلاب منزل قریب تر ہوسکے۔

مزید : صفحہ اول


loading...