پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین افواج، سر حدوں کے ایک ایک انچ کا تحفظ کیا جائیگا،چودھری سرور

پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین افواج، سر حدوں کے ایک ایک انچ کا تحفظ کیا ...

  



لاہور(آئی این پی، این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین افواج ہے ملکی سر حدوں کے ایک ایک انچ کا تحفظ کیا جائیگا،بھارتی آرمی چیف بھارت میں لگنے والی آگ اور انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے کسی بھی جارحیت پر بھارت کو ایسا جواب دیں گے کہ اسکی آنیوالی نسلیں بھی یادرکھیں گی‘ 22کروڑ پاکستانی عوام افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز کیساتھ ہیں ہر پاکستانی ملکی سر حدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جان بھی قر بان کر نے کو تیار ہے۔ اتوار کے روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ الحمد اللہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین فوج موجود ہے جو کسی بھی محاذ پر دشمن کو نشانہ عبرت بنانے کا جذبہ اور صلاحیت رکھتی ہے شہر یت کے متنازعہ قانون کی وجہ سے بھارت کے اندرجو آگ لگ چکی ہے اس سے خوفزدہ بھارتی حکمران اور انکی فوج ہر روز اپنی قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے پاکستان مخالف نیا شوشہ چھوڑ دیتی ہے اور اب بھارتی آرمی چیف منوج مکنڈ نرو کی پاکستان کو دھمکیاں بھی بھارتی عوام کو بے وقوف بنانے کے بھارتی حکومت کے منصوبے کا ہی حصہ ہے کشمیریوں کی تحر یک آزادی سے خوفزدہ ہوکر کشمیر میں 161سے روز سے کر فیو لگانے والی بزدل بھارتی افواج میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کیخلاف کسی قسم کی جارحیت کے بارے میں سوچے بھی لیکن اگر بھارتی فوج نے پاکستان کیخلاف کسی قسم کی کوئی حر کت کی تواس کو افواج پاکستان اور پاکستانی عوام ایسا جواب دیں گے کہ اسکی آنیوالی نسلیں بھی اس کو یار رکھیں گی ہم ملکی دفاع کے ایک ایک انچ کا تحفظ کر نا جانتے ہیں۔

گور نر پنجاب

مزید : صفحہ اول