کھیل کودجسمانی اورذہنی طاقت کے ضامن ہیں، اسد قیصر

کھیل کودجسمانی اورذہنی طاقت کے ضامن ہیں، اسد قیصر

  



پشاور (سٹاف رپورٹر)سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ضلع صوابی کے ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ کا شاندار سپورٹس گالا منعقد کرنے پر مبارکباد اور سپورٹس انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ کھیل کودجسمانی اورذہنی طاقت کے ضامن ہیں،سپورٹس گالاکے انعقادسے مزیدٹیلنٹ ابھرے گا، پروگرام میں شرکت کرکے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، ایسے پروگرام ہماری نوجوان نسل کے لئے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسی مثبت سرگرمیاں نوجوانوں میں کھیلوں کو فروغ دیتی ہیں، ہمارے ضلع صوابی کے کرکٹ سٹارز نے کھیلوں کی کوئی سہولیات نہ ہونے کے باوجود قومی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے اور قوم کا نام روشن کیا، ہمارا ضلع کھیلوں میں بہت زرخیز ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بام خیل،ضلع صوابی میں سپورٹس گالاکے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع ممبرقومی اسمبلی عاقب اللہ خان بھی موجودتھے۔کراٹے کے ٹیموں کو زبردست مظاہرہ پیش کرنے پر سپیکرقومی اسمبلی نے اپنی طرف سے پچاس ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کیا اور صوابی سپورٹس کمپلیکس کو مزید بہتر کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ کا اعلان کیا۔ سپیکرقومی سمبلی اسدقیصرنے کہاکہ کھیلوں کی ترقی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا، ہم صوابی کی یونین کونسل کی سطح گراونڈ بنائیں گے جہاں ہمارے نوجوان کھیل سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ 2020 ترقی کا سال ہے، صوابی میں صحت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے اور یہاں کے مریضوں کو علاج کے لیے پشاور یا کسی اور بڑے شہر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔بعدازاں سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے شاہ منصورضلع صوابی میں 58.848ملین روپے کی لاگت سے ریسکیو1122کابھی ناضابطہ طورپرافتتاح کیا۔اس موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات اورمحکمہ صحت میں عوام کیلئے سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروکارلارہی ہے۔انہوں نے کہاتھاکہ حکومت اپنے انتخابی وعدوں کوعملی جامہ پہنانے کیلئے دن رات محنت کرہی ہے۔

مزید : صفحہ اول