خراب موسم، پی آئی اے کی کوئٹہ،گلگت اور اسکردو جا نیوالی 10پروازیں منسوخ

خراب موسم، پی آئی اے کی کوئٹہ،گلگت اور اسکردو جا نیوالی 10پروازیں منسوخ

  



لاہور(این این آئی)موسم کی خراب صورتحال کے باعث پی آئی اے کی کوئٹہ،گلگت اور اسکردو جا نیوالی 10پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان کے مطابق شدید برف باری کی وجہ سے اسلام آباد اور لاہور سے کوئٹہ اورکوئٹہ سے اسلام آباد کی پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کی دوطرفہ پروازیں بھی غیرموزوں موسم اور برف باری کی وجہ سے منسوخ کردی گئیں۔کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں پہلے ہی سے منسوخ کردی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق خراب موسمی حالات میں کسی بھی قسم کا رسک نہیں لیا جاسکتا۔

پروازیں منسوخ

مزید : صفحہ آخر


loading...