سکھر اور جام پور میں بارش کے بعد مکانات گر نے سے 4 افراد جاں بحق

سکھر اور جام پور میں بارش کے بعد مکانات گر نے سے 4 افراد جاں بحق
سکھر اور جام پور میں بارش کے بعد مکانات گر نے سے 4 افراد جاں بحق

  



سکھر/ جام پور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سخت سردی کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، سندھ کے ضلع سکھر اور پنجاب کے شہر رانی پور میں بارش کے بعد مکانات گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیوپنڈ احمد نگر میں بارش کے باعث ایک منزلہ مکان گر گیا، جس کے نتیجے میں 1 بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف پنجاب کے ضلع رانی پور کے شہر جام پور کے علاقے داجل میں بھی ایک گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ جام پور میں گزشتہ روز سے جاری بارش کے باعث گھر کی چھت گری۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /سکھر


loading...