پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے کھل گئے،بارش کے سکولوں میں طلبا کی حاضری کم رہی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے کھل گئے،بارش کے سکولوں میں طلبا کی ...
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے کھل گئے،بارش کے سکولوں میں طلبا کی حاضری کم رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اور خیبرپختونخوامیں موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد آج سے سکولز کھل گئے ہیں، لاہور شہر میں ہونے والی تیز بارش کے باعث سکولوں میں بچوں کی حاضری معمول سے کم ہے۔
اس سے قبل نئے سال کے آغاز پر پنجاب اور خیبرپختونخوامیں سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی سرکاری و نجی سکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا تھا اور انہیں 12 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سردی میں اضافے کے باعث تمام سرکاری سکول 12 جنوری تک بند ر کھے جائیں اور صوبے بھر میں سکول اب 13 جنوری سے کھولے جائیں گے۔