میں آپ کے دلائل سے مطمئن نہیں،سپریم کورٹ نے کرنل (ر)انعام الرحیم کیس کی چیمبر میں سماعت کی استدعا مستردکردی

میں آپ کے دلائل سے مطمئن نہیں،سپریم کورٹ نے کرنل (ر)انعام الرحیم کیس کی چیمبر ...
میں آپ کے دلائل سے مطمئن نہیں،سپریم کورٹ نے کرنل (ر)انعام الرحیم کیس کی چیمبر میں سماعت کی استدعا مستردکردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے کرنل (ر)انعام الرحیم کیس کی اٹارنی جنرل کی جانب سے ان کیمرا اورچیمبر میں سماعت کی استدعا مستردکردی ،جسٹس مشیرعالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس میں ایسی کوئی چیز نہیں جس کو سر بمہر لفافے میں پیش کریں،آپ کو ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل کرنا ہوگا،یہ تو وہ چیزیں ہیں جو اخباروں میں چھپی ہوئی ہیں،میں تو آپ کے دلائل سے مطمئن نہیں ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کرنل (ر )انعام الرحیم کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،اٹارنی جنرل کی جانب سے سر بمہر لفافہ سپریم کورٹ میں پیش کردیاگیا،عدالت نے سر بمہر لفافے کو کھول کرجائزہ لیا،اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ اس کیس میں مزید چیمبر میں سماعت کریں۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کی جانب سے ان کیمرا اور چیمبر میں سماعت کی استدعا مستردکردی،جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس میں ایسی کوئی چیز نہیں جس کو سر بمہر لفافے میں پیش کریں،آپ کو ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل کرنا ہوگا،یہ تو وہ چیزیں ہیں جو اخباروں میں چھپی ہوئی ہیں،میں تو آپ کے دلائل سے مطمئن نہیں ہوا ۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کریں گے،جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ پھرآپ کرنل (ر)انعام الرحیم کو پیش کریں،آپ نے ایسے معاملات کو پیش کیا جیسے پتہ نہیں کیا ہوگیا،عدالت نے کرنل (ر )انعام الرحیم کی درخواست پر سماعت ساڑھے11بجے تک ملتوی کردی۔