کوشش ہے ججز، وکلااورسائلین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

کوشش ہے ججز، وکلااورسائلین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں،چیف جسٹس ...
کوشش ہے ججز، وکلااورسائلین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے کہاہے کہ نئے جوڈیشل کمپلیکس اور سہولیات کےلئے مناسب فنڈزموجودنہیں ،کوشش ہے کہ ججز، وکلااورسائلین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے کہا ہے کہ بہترین انفراسٹرکچر کےلئے فنڈز فراہم کئے جائیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ہمارے ججز محدودوسائل میں بہترین کام کررہے ہیں،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ججزکوعصرِحاضرسے ہم آہنگ تربیت فراہم کررہی ہے،چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ ہماری تمام کوششیں عام سائل کےلئے ہیں، ریلیف فراہم نہیں کرسکے تو تمام محنت رائیگاں ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...