سندھ ہائیکورٹ ،نقیب اللہ قتل کیس میں مقتول کے والدکے انتقال پر وکیل سے نیا وکالت نامہ اوردرخواست طلب

سندھ ہائیکورٹ ،نقیب اللہ قتل کیس میں مقتول کے والدکے انتقال پر وکیل سے نیا ...
سندھ ہائیکورٹ ،نقیب اللہ قتل کیس میں مقتول کے والدکے انتقال پر وکیل سے نیا وکالت نامہ اوردرخواست طلب

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں مقتول کے والدکے انتقال پر وکیل سے نیا وکالت نامہ اوردرخواست طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں راﺅ انوارودیگر کی ضمانت پر رہائی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ مقتول نقیب اللہ کے والد محمد خان انتقال کرگئے ہیں،کسی اوررشتہ دار کی طرف سے وکالت نامہ جمع کرانا چاہتے ہیں ،عدالت نے 17 جنوری کو فیصل صدیقی ایڈووکیٹ سے نیاوکالت نامہ اوردرخواست طلب کرلی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...