اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں یوسف رضاگیلانی پر عدم حاضری کے باعث فردجرم عائد نہ کی جاسکی

اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں یوسف رضاگیلانی پر عدم حاضری کے ...
اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں یوسف رضاگیلانی پر عدم حاضری کے باعث فردجرم عائد نہ کی جاسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے نیب ریفرنس میں یوسف رضاگیلانی ،انعام اکبرسمیت ملزموں کی عدم حاضری کے باعث فردجرم عائد نہ کی جاسکی،سابق پی آئی او سلیم بیگ نے نیب آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی،یوسف رضاگیلانی ،انعام اکبرسمیت ملزموں کی عدم حاضری پر فردجرم عائد نہ کی جاسکی۔
دوسری جانب سابق پی آئی او سلیم بیگ نے نیب آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس سے بری کیا جائے ۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب ترمیمی آرڈیننس حکومت نے قومی اسمبلی میں واپس لے لیاہے ،حکومت نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے اعلان بھی کرچکی ہے،انعام اکبر کوکراچی میںکیس کے باعث عدالت پیش نہیں کیاجاسکا۔