فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا ،فوادچودھری

فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا ،فوادچودھری
فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا ،فوادچودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا ،سیاسی جماعتوں نے درست فیصلہ کیا ،اداروں کے درمیان توازن کی ضرورت ہے ۔


وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا ،فوج کے بغیر آپ انارکی میں چلے جائیں گے،مشرق وسطیٰ کو دیکھ لیں ۔
فوادچودھری نے کہاکہ آرمی ایکٹ پر سیاسی جماعتوں نے درست فیصلہ کیا ،اداروں کے درمیان توازن کی ضرورت ہے ،ان کاکہناتھا کہ فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی باﺅنڈریزخوددیکھنی چاہئیں،ان دونوں اداروں کامتنازع ہوناتباہ کن ہے ۔